پی سی بی نے پی ایس ایل 3 میں بڑی ترمیم کر دی

پی سی بی نے پی ایس ایل 3 میں بڑی ترمیم کر دی

لاہور: پی سی بی نے نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے اہم ترمیم کر دی ہے جس میں ٹیم کی ارکان کی مجموعی تعداد20سے بڑھا کر 21کر دی گئی ہیں،پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے علاوہ ہر ٹیم اپنی ٹیم میں 20کھلاڑیو ں کا انتخاب کر چکی ہے۔
فرنچائزز کے مطالبے پر پی سی بی نے ٹیم کی مجموعی تعداد بڑھا کر 21کر دی ہے ،سب سے بڑھ کر پی سی بی نے ٹیم مالکان کو یہ اختیار دے دیا ہے کہ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ پرفارمر میں سے کسی ایک کو بھی چن سکتی ہے۔پی سی بی نے اس اضافے کے بعد کھلاڑیوں کی خریداری کے لئے مختص رقم میں بھی25ہزار ڈالرکے اضافے کی منظوری دے دیتے ہوئے کرفیوٹائم کی منظوری دے دی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ کے تمام آپریشنزجنرل منیجرانٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کے حوالے کر دئیے ہیں۔واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ٹیم انتظامیہ اپنے 16رکنی سکواڈ کے علاوہ 4سیپلمنٹری کھلاڑی منتخب کر چکی ہے۔