کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو اعظم خان کو لینا مہنگا پڑ گیا ، بڑی حمایت ختم

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو اعظم خان کو لینا مہنگا پڑ گیا ، بڑی حمایت ختم

لاہور:پاکستانی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیسٹمین  معین خان کے کردار سے کون نہیں واقف؟ وہ اپنی من مانیوں اور متنازعہ خبروں کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں اور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی آنکھ کا تارہ ہونے کی وجہ سے کئی بار پاکستان کرکٹ بورڈ کا حصہ بنےہیں۔

مگر اپنی سرگرمیوں کی وجہ سے اپنے کئی عہدوں سے ہاتھ دو بیٹھےکوئٹہ کے نوجوان بلے باز بسم اللہ خان نے اپنی عمدہ کاکردگی کی وجہ سے پی ایس ایل ون میں اچھی خاصی شہرت کمائی اور کہا جانے لگا کہ مستقبل میں بسم اللہ خان قومی ٹیم کا حصہ بنے گا۔
مگر اہالیان بلوچستان کو اس وقت شدید صدمے کا سامنا کرنا پڑا جب پی ایس ایل تھری کی ڈرافٹنگ میں معین خان نے بسم اللہ خان کی جگہ اپنے بیٹے اعظم خان کو منتخب کرلیا،

بلوچستان کی مقامی اخبار کے مطابق معین خان نے بسم اللہ خان کی جگہ اپنے بیٹے کو ٹیم میں شامل کرکے بلوچستان کے کھلاڑیوں کے دل توڑے ہیں اور وہ پی ایس ایل میں کسی صورت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی حمایت نہیں کریں گے،اہالیان بلوچستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جگہ پشاور زلمی کی سپورٹ کریں گے.