بھارت امریکا تعلقات نئی بلندیاں حاصل کر رہے ہیں،نریند مودی

بھارت امریکا تعلقات نئی بلندیاں حاصل کر رہے ہیں،نریند مودی

فلپائن: :پاکستان کے لیے شدید خطرہ،بھارت اور امریکا نے بڑا اتحاد کر لیا,بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا ہے امریکا ،بھارت تعلقات کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کیلئے کام کرررہے ہیں۔فلپائن کے د ارالحکومت منیلامیں جاری آسیان اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم مودی نے امریکی صدرٹرمپ سے سائیڈلائن دوطرفہ ملاقات کی۔

مقبوضہ کشمیرمیںظلم و بربریت جاری رکھنے والے بھارتی وزیراعظم مودی کا کہنا تھا کہ وہ ایشیا اور انسانیت کے مستقبل کے مفادات کیلئے کام کررہے ہیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکانے ہمیشہ بھارت کی حمایت کی ہے۔

امریکا بھارت کے د رمیان تعلقات بڑھ رہے ہیں،امریکی صدرٹرمپ نے بھی بھارتی وزیراعظم کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے کہا مودی بہت اچھاکام کررہے ہیں، خطے میں ایک دوسرے کو قریب لارہے ہیں،ہمارے اچھے دوست بن گئے ہیں۔