گنڈا پور نے ڈی آئی خان میں متاثرہ لڑکی کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

گنڈا پور نے ڈی آئی خان میں متاثرہ لڑکی کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بے حرمتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی شادی اور کفالت کی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور نے ڈیرہ اسماعیل خان میں برہنہ کر کے سر عام گھمائی جانے والی لڑکی کے گھر جا کر متاثرہ لڑکی کے والد اور اہل علاقہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ انہوں نے واقعے میں ملوث کسی ملزم کی سرپرستی نہیں کی۔ خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر نے متاثرہ لڑکی کی شادی اور اس کی کفالت کی ذمہ داری لینے اعلان بھی کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر تحریک انصاف کے دو رہنما ایم پی اے علی امین گنڈا پور اور ایم این اے داور کنڈی کے درمیان شدید لفظی گولہ باری بھی ہو چکی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں