سنیل گروور سے لڑائی ہونا ضروری تھی، کپل شرما

سنیل گروور سے لڑائی ہونا ضروری تھی، کپل شرما

ممبئی: معروف اداکار اور کامیڈین کپل شرما نے کہا کہ سنیل گروور سے لڑائی ہونا ضروری تھی۔


کپل شرما نے کہا کہ سنیل گروور سے لڑائی نہ ہوتی تو میں زندگی کے اہم سبق نہ سیکھ سکتا۔ اس لڑائی نے مجھے سیکھایا ہے کہ اگر آپ خوش ہیں یا پریشان خود پر قابو رکھیں اور زیادہ نہ" پیئں " کیونکہ یہ دونوں چیزیں آپ کی زندگی کو تباہ کر دیتی ہیں۔

کپل شرما نے اپنے بیان میں کہا کہ جب میری اور سنیل کی لڑائی کی خبریں منظر عام پر آئیں تھیں تب میں بہت مصروف تھا میں اس وقت خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتا تھا۔ لیکن میں ان دنوں سنیل کے ساتھ لڑائی کو لے کر بہت پریشان بھی تھا۔

کپل نے کہا کہ ہونی کو کون ٹال سکتا ہے لیکن ایسے واقعات آپ کو زندگی بھر کے سبق دے جاتے ہیں ۔اور میں بھی اپنی اس غلطی سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

یاد رہے کپل شرما نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنا مشکل ہے لیکن ناممکمن نہیں ہے۔مجھے اپنی آنے والی فلم "فرنگی "سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ،مجھےیقین ہے کہ نہ صرف میری فلم باکس آفس پر کامیاب ہو گی بلکہ مداح اس کو سہرائیں گے۔ساتھ ہی ساتھ میرے پاس میرے اور سنیل کے مداحوں کے لیے بڑی خبر یہ ہے کہ میں اور سنیل جلد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔