نواز شریف نے تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق فیصلے کو چیلنج کر دیا

نواز شریف نے تین ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق فیصلے کو چیلنج کر دیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

نواز شریف کی جانب سے ان کے وکیل اعظم تارڑ نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست کے متن کے مطابق احتساب عدالت نے جلد بازی میں فیصلہ دیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں درج وجوہات کو زیر غور نہیں لایا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 3 ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست آج ہی سماعت کے لئے مقرر کی جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں