'بھارتی جارحیت سمیت ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستانی افواج تیار ہیں'

'بھارتی جارحیت سمیت ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستانی افواج تیار ہیں'

اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے کہا بھارتی ایجنسی"را "پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہے اور 500 ملین سے سی پیک کے خلاف سیل بنا لیا ہے لیکن بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکستانی افواج تیار ہیں۔

جنرل زبیر محمود حیات نے اپنے خطاب میں کہا پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے مگر دفاع سے غافل نہیں اور پاکستان تمام حالات کے تناظر میں کم از کم جوہری صلاحیت برقرار رکھے گا۔ انہوں نے کہا کشمیر میں ریاستی جبر کرکے 90 ہزار سے زائد شہید کردیئے گئے اور پیلٹ گن کے استعمال سے ہزاروں افراد کی آنکھیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ ایل او سی پر 1200 سے زائد سیز فائر کی خلاف ورزیاں ہوئیں۔

جنرل زبیر نے کہا کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم اور پاکستان کی طرف جنگی ہیجان واضح ہے تاہم بھارت خطے میں امن و استحکام کو خطرات سے دوچار کر رہا ہے۔ مسئلہ کشمیر بدستور جوہری جنگ کے خطرات کا پیش خیمہ ہے اور تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں۔

جنرل زبیر کا مزید کہنا ہے جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا راستہ کشمیر سے ہو کر گزرتا ہے اور افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی سے خطہ مستحکم ہو گا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا خواہاں ہے اور افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی سے خطہ مستحکم ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں