”فیس بک “ کے حیران کر دینے والے ”ٹرِکس “ پہلی بار منظر عام پر آگئے

”فیس بک “ کے حیران کر دینے والے ”ٹرِکس “ پہلی بار منظر عام پر آگئے

”فیس بک “ کے حیران کر دینے والے ”ٹرِکس “ پہلی بار منظر عام پر آگئے

اسلام آباد: فیس بک کے ساتھ آپ بہت کچھ کرسکتے ہیں۔ یہ ایسی اپلیکشن ہے جس میں آپ اپنے اسمارٹ فون یا ڈیسک ٹاپ پر اپنے وقت کا بیشتر حصہ گزارنا پسند کرتے ہیں، اب چاہے تازہ ترین خبروں کو تلاش کرنا ہو یا دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہنا۔یہاں ہم نے فیس بک کی ایسی بہترین ٹپس اور طریقے درج کیے ہیں جو ہوسکتا ہے آپ کو معلوم نہ ہو مگر ان کو استعمال کرنے سے آپ کو اس سوشل میڈیا سائٹ پر مکمل مہارت ضرور حاصل ہوجائے گی۔


اگر آپ نہیں چاہتے کہ فیس بک نیوز فیڈ پر ویڈیوز خودکار طور پر چلنا شروع کردیں تو اس کی سیٹنگ آف کردیں۔ اس کے لیے سیٹنگز میں جائیں وہاں بائیں جانب سے سب نیچے ویڈیوز کا آپشن ہوگا، اس پر کلک کریں اور آٹو پلے ویڈیو کے آپشن کو آف کردیں۔فیس بک کے آن دس ڈے فیچر کے ذریعے گزشتہ سال یا کئی سال پہلے کے اسی دن کی سرگرمیوں کو دکھایا جاتا ہے جسے آپ ہی دیکھ سکتے ہیں۔ اس فیچر کو دیکھنے کے لیے جایا جاسکتا ہے جبکہ ماضی کی سرگرمی کو مخصوص افراد کی نظروں سے بچانے کے لیے بھی آپشن موجود ہے۔فیس بک ایکٹیوٹی لاگ میں اس سائٹ پر کی جانب والی تمام سرگرمیوں کا ریکارڈ موجود ہوتا ہے۔ اس تک رسائی آپ کی پروفائل پر جاکر بہت آسانی سے موبائل ایپ اور ڈیسک ٹاپ سائٹ پر ممکن ہے۔ جی ہاں فیس بک کے اندر ایک فیچر چھپا ہوا ہے جو کچھ افراد کو معلوم اور بیشتر کو اس کا علم نہیں مگر اس کے تحت کسی بھی صارف کی جانب سے لائیک کی گئی تصاویر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ آپ اس ٹرک کو اپنی ان تصاویر کو دیکھنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں جو گزرے برسوں


میں لائیک کی ہو بس سرچ بار پر Photos liked by me لکھ کر سرچ کرنا ہوگا۔ اسی طرح دوستوں کی لائیک کی گئی تصاویر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔فیس بک پر کسی سے تعلق کے دو راستے ہوتے ہیں، دوست بن جانا یا اس کو فالو کرنا شروع کردینا۔ فرینڈز بننے کا مطلب یہ ہے کہ آپ اور دوسرے فرد نے ایک دوسرے کی پوسٹس شیئرز کرنے کی اجازت دے دی ہے، جبکہ فالوونگ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ شخص آپ کو دوست کی طرح ایڈ نہیں کرسکتا۔ جب کوئی شخص آپ کو فالو کرتا ہے تو وہ وہی پوسٹس دیکھ پاتا ہے جو آپ پبلک شیئر کرتے ہیں۔ آپ کسی بھی وقت اپنے اکاﺅنٹ میں لوگوں کو فالو کرنے سے روک بھی سکتے ہیں جس کے لیے اکاﺅنٹ سیٹنگ میں فالوور کے حصے میں جانا ہوگا۔اگر کسی وجہ سے آپ نہیں چاہتے کہ لوگ یہ نہ دیکھ سکیں کہ آپ کے دوستوں میں کون کون شامل ہے تو آپ اس فہرست کو مکمل طور پر غائب کرسکتے ہیں۔ ڈیسک ٹاپ پر اپنی فرینڈز لسٹ پر ‘ مینیج’ پر کلک کریں اور پھر ایڈیٹ پرائیویسی پر۔ اس کے بعد آپ فرینڈز لسٹ کو دیکھنے والوں کے آپشن کو تبدیل کرسکتے ہیں۔