رکشہ یونین نے اوبر اور کریم کے مقابلے پر نئی موبائل ایپ متعارف کروا دی

رکشہ یونین نے اوبر اور کریم کے مقابلے پر نئی موبائل ایپ متعارف کروا دی

لاہور: لاہور کی مقامی رکشہ یونین بھی نئی ٹیکنالوجی میں داخل ہو گئی،رکشہ یونین نے نے مقامی ہوٹل میں ”عوامی سواری“کے نام سے موبائل متعارف کر وا دی ۔تفصیلات کے مطابق مقامی رکشہ یونین دور جدید کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اور مارکیٹ میں موجود رہنے کے لیے سوچ بچار کے بعد جدید ٹیکنالوجی میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا،جہاں پہلے سے ہی اوبر اور کریم موجود ہیں

اس پہلے رکشہ یونین نے اوبر اور کریم کی موبائل ایپس کے خلاف احتجاج کیا تھا کہ کمپنیوں نے انکے کاروبار کو ختم کر کے رکھ دیا ہے لیکن اب رکشہ یونین نے اپنے فیصلہ میں تبدیلی کرتے ہوئے اوبر اور کریم کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں عوامی سواری کا بنیادی کرایہ 48روپے مقرر کیا گیا ہے اور نو روپے ایک کلومیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

رکشہ یونین کے چیرمین مجید غوری کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر 500رکشوں کو اس ایپ پر رجسٹر کیا گیا ہے۔رکشہ یونین نے رکشہ مالکان کو سمارٹ فون بھی فراہم کیے ہیں۔رکشہ ڈرائیورز بڑی تیزی کے ساتھ اپنے کسٹمر کو نئی موبائل کے بارے میں اگاہی دے رہے ہیں کہ نئی موبائل کو اپنے موبائل پر انسٹال کریں۔ مجید غوری کا کہنا ہے کہ یہ موبائل ایپ خالص پاکستانی ہے اس میں کوئی بیرونی سرمایہ کاری نہیں لی گئی۔