اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسحاق ڈار کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیس کی سماعت دوبارہ ہوئی۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت21 نومبر تک ملتوی کر دی ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں اسحاق ڈار پیش نہیں ہوئے اور ان کے ضامن کے احمد علی قدوسی پیش ہوئے۔

جج نے اسحاق ڈار کے ضامن سے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار کہاں ہیں جس پر وزیر خزانہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق 3 سے 6 ہفتے صحت یابی میں لگ سکتے ہیں۔

عدالت نے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے استثنیٰ سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے وزیر خزانہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا تھا۔

نیب نے پاناما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان پر 3 جب کہ اسحاق ڈار پر ایک ریفرنس دائر کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں