"تیمور" کے تحفے کی قیمت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

ممبئی: معروف بھارتی اداکار سیف علی خان نےاپنے بیٹےکی سالگرہ کو یادگار بنانے کے لیے خاص انتظامات کر نے شروع کر دئیے ہیں , انہوں نےاپنے بیٹے کو تیمور کے لیے مہنگا ترین تحفہ خرید لیا ہے۔ تحفے کی قیمت جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔


معروف بھارتی اداکار سیف علی خان نےتیمور خان کی پہلی سالگرہ پر ایک کروڑ تیس لاکھ کی گاڑی کا تحفہ دے ڈالا۔ سیف نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس گاڑی میں وہ اپنے بیٹے اور بیوی کرینہ کو لانگ ڈرائیو پر لے کر جائیں گے۔


کرینہ نے تیمور کی سالگرہ کے حوالے سے اپنی تمام مصروفیات کو بھی فی الحال معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ چھوٹے نواب کی سالگرہ کے حوالے سے وہ خصوصی اہتمام کر سکیں۔