عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش، چاروں مقدمات میں ضمانت منظور

عمران خان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش، چاروں مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی چار مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔ عمران خان آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ پیش ہوئے جہاں عدالت نے ان کی چاروں مقدمات میں دو، دو لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے عمران خان کو حکم دیا تھا کہ وہ آج ہی کیس میں شامل تفتیش ہوں اور پولیس کو بیان ریکارڈ کرائیں جس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 نومبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کے وقت عمران خان پر چار مقدمات درج کیے گئے تھے جن میں پی ٹی وی حملہ، پارلیمنٹ حملہ اور ایس ایس پی عصمت جونیجو تشدد کیس شامل ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کیسز میں عدم پیشی پر عمران خان کی طلبی کے سمن جاری کیے تھے لیکن اس کے باوجود پیش نہ ہونے پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے تھے۔

پولیس کی جانب سے عدالت میں عمران خان کی عدم گرفتاری کی رپورٹ جمع کرائی گئی جس پر عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پہلے مفرور پھر اشتہاری ملزم قرار دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں