مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف بیانات پر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پانامہ نظر ثانی کیس کے فیصلے کے بعد توہین آمیز ٹویٹ کئے گئے اور  عدلیہ کا مذاق اڑایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں عدلیہ مخالف بیانات دینے پر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت مسٹر جسٹس مامون الرشید نے  21 نومبر تک ملتوی کر دی ۔
درخواستگزار  اظہر صدیق ایڈووکیٹ  نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پانامہ نظر ثانی درخواستوں کے فیصلے کے بعد توہین آمیز ٹوئٹ کیے گئے اور عدلیہ کا مذاق اڑایا گیا ۔درخوست میں اپنے ٹویٹس میں مریم نواز نے پانامہ لیکس کے فیصلے اور فاضل ججوں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی ۔مریم نواز ججوں کی مسلسل کردار کشی کر رہی ہیں. انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے بیان اور ٹویٹس اداروں کے خلاف جنگ اور حملے کے مترادف ہیں۔مریم نواز کے بیانات کی وجہ سے پورے ملک میں انتشار پیدا ہونے کا خدشہ ہے .عدالت مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے اور مریم نواز کے ایسے بیانات پر پابندی کے لئے پیمرا کو حکم دیا جائے ۔