شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے کا الزام، وزیراعظم ہاؤس کا باورچی گرفتار

شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے کا الزام، وزیراعظم ہاؤس کا باورچی گرفتار

اسلام آباد ( آن لائن) وزیراعظم ہاؤس کے باورچی کرامت علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کرامت علی کو ایف آئی اے نے گرفتار کیا ہے۔ کرامت علی پر الزام ہے کہ اس نے نوکری کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورے۔

زرائع کے مطابق کرامت علی نے اپنے ایک ساتھی ممتاز علی کیساتھ مل کر او جی ڈی سی ایل کے جعلی بھرتی کے لیٹر بنائے اور سادہ لوح شہریوں سے جعلی بھرتی لیٹر کے ذریعے لاکھوں روپے بٹورے۔

ذرائع کے مطابق کرامت علی کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے اور اس سے مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں