وہ ہی ہوا جس کا ڈر تھا،ختم نبوت قانون امریکا کے ناپاک عزائم سامنے آ گئے۔

وہ ہی ہوا جس کا ڈر تھا،ختم نبوت قانون امریکا کے ناپاک عزائم سامنے آ گئے۔

واشنگٹن: وہ ہی ہوا جس کا ڈر تھا،ختم نبوت قانون امریکا کے ناپاک عزائم سامنے آ گئے، امریکا نے پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہے وہ توہین رسالت کے قوانین کو منسوخ کردے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق جنیوا میں منعقدہ اجلاس میں عالمی ادارے یونیورسل پریوڈک رویوی (یو آر پی) کی رپورٹ پیش ہونے کے بعد امریکا کی نمائندگی کرنے والے جیز بریسٹن اسٹریسٹ کا کہنا تھا کہ توہین رسالت کے قانون اور سزائیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔


امریکا کا پاکستان سے ختم نبوت کے قانون کو منسوخ کرنے کا مطالبہ

اس قانون کو جتنی جلدی ہوسکے منسوخ کر کے نیا قانون نافذ کیا جانا چاہیے۔انہوں نے سفارش کی کہ پاکستانی حکومت ختم نبوت کے معاملے میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف تفتیش کرے اور سیکیورٹی ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔جیز برسٹین کا کہنا تھا کہ ہمیں بین الاقوامی این جی اوز کے حوالے سے بنائی جانے والی پالیسی پر تشویش ہے۔

جس کے ذریعے غیر تشدد پسند فلاحی اداروں کے کاموں پر پابندی عائد کی گئی۔برطانیہ کی نمائندگی کرنے والی میرام شارمن کا کہنا تھا کہ ہم اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان میں اقلیتوں کی آزادی کا فقدان ہے اور خواہش کرتے ہیں کہ پاکستان میں موجود دیگر مذاہب کے لوگ بھی امتیازی سلوک کے بغیر انتخابات میں آزادانہ حصہ لے سکیں اور اقلیتوں کے لیے ایک قومی کمیشن تشکیل دیا جائے۔

جس میں دیگر چھوٹے مذاہب کے لوگوں کی بھی نمائندگی موجود ہو۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چاہیے کہ وہ سزائے موت کے قانون پر نظر ثانی کرے اور اسے صرف حساس نوعیت کے جرائم کو مخصوص کرنے کے لیے استعمال کرے۔