عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کی حقیقت کھول دی : ڈاکٹر یاسمین راشد

عالمی بینک نے پاکستانی معیشت کی حقیقت کھول دی : ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نےکہا ہے کہ عالمی بینک نے آفت زدہ ملکی معیشت کی حقیقت کھول دی ہے ، حکمرانوں کے تمام جھوٹے اور کھو کھلے نعرے خاک میں مل چکے ہیں، بد ترین معاشی حکمت عملی کرنٹ اکائونٹ اور مالی خسارے کی موجب رہے گی ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے معاشی بحران اور مفلوج حکومت کے باعث قبل از وقت انتخابات اشد ضروری ہے ، معیشت کا بیڑا غرق کر کے اسحاق ڈار لندن کے ہسپتالوں میں لیٹ کر عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھو نکا جا سکتا۔چار سالوں میں موجودہ حکومت نے اپنے چار سالوں میں گیارہ ہزار ارب روپے کے قرضوں میں اضافہ کیا ہے سرکلر ڈیٹ آٹھ سو ارب تک جا پہنچا ہے ،منافع بخش اداروں کی نج کاری کے ذریعے حکمرانوں نے لوٹ سیل لگا رکھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اور سٹیل مل سمیت دیگر قومی ادارے تباہ کر دیے ہے ، ملکی معیشت ابتری کا شکار ہے بڑے معاشی اہداف کے حصول میں حکومت بری طرح ناکام ہو ئی ہے ،جمہوریت کی بقاء اور ملکی استحکام کے لئے قبل از انتخابات کا مطالبہ درست ہے اس حکومت نے ناکامی کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈتوڑ دئیے ہے ملک اور قوم کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ہے درآمدات میں خطر ناک حد تک کمی واقع ہو چکی ہے۔