یونان میں 10پاکستانیوں کو سمگل کرنے والے کو گولی مار دی گئی

یونان میں 10پاکستانیوں کو سمگل کرنے والے کو گولی مار دی گئی

ایتھنز:یونانی پولیس نے ملک کے شمالی حصے میں تارکین وطن کو اسمگل کرنے کی کوشش کرنے والے انسانوں کے ایک مشتبہ اسمگلر کو گولی مار دی۔


تفصیلات کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہ اسمگلر دس پاکستانی تارکین وطن کو ایک وین کے ذریعے اسمگل کرنے کی کوشش میں تھا اور پولیس کی جانب سے رکنے کے اشارے نظرانداز کرنے پر اس پر فائرنگ کی گئی۔


اس واقعے میں چند تارکین وطن کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔ واضع رہے حالیہ کچھ عرصے میں ایک مرتبہ پھر ترکی سے یونان پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد میں کسی حد تک اضافہ ہوا ہے۔