یمن میں داعش کے خودکش کار بم دھماکے میں 10افراد جاں بحق

یمن میں داعش کے خودکش کار بم دھماکے میں 10افراد جاں بحق

عدن: داعش نے یمن میں مقامی سیکورٹی فورسز کے اڈے پر کار بم دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی ہے جس میں 10افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

عسکریت پسند تنظیم نے ٹیلیگرام پیغام میں جنوبی بندرگاہی شہر میں حملے کی ذمید اری قبول کی ہے۔ حملے میں خودکش حملہ آوور نے گاڑی میں خود کو دھماکہ خیز مواد اڑالیا۔عدن کے سیکورٹی سربراہ نے بتایا دھماکیمیں سیکوریٹی فورسز کے 8اہلکار اور دو شہری جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ خودکش کار بم دھماکہ مرکزی ضلع عبدالعزیز میں ہوا۔مقامی فوجی بریگیڈیئر نیبتایا دھماکے میں بڑی تعداد میں افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے کئی افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا انھوں نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے تربیتی یافتہ مقامی افواج کے مرکز کے باہر پہلے پہل دھماکے کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے۔حملے میں مرکز کے قریب زائد بن سلطان مسجد کو بھی نقصان پہنچاہے۔ یہ مسجد بھی متحدہ عرب امارات نے قائم کی ہے
#/S

مصنف کے بارے میں