خواجہ سعدرفیق اورسلمان رفیق کی حفاظتی ضمانت میں 26 نومبرتک توسیع

خواجہ سعدرفیق اورسلمان رفیق کی حفاظتی ضمانت میں 26 نومبرتک توسیع
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور:خواجہ سعدرفیق اورسلمان رفیق کی حفاظتی ضمانت میں 26 نومبرتک توسیع کر دی گئی۔

مسلم لیگ کے سنئیر رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی نیب انکوائری میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ۔خواجہ برادران عدالت کی جانب سے دی جانے والی مدت آج ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عدالت نے خواجہ برادران کو نیب انکوئری میں آج تک عبوری ضمانت دے رکھی تھی۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ نیب سے تعاون کر رہے ہیں اس لیے بیورو کو گرفتاری سے روکا جائے۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ ضمانت کی درخوستوں کی سماعت کی ،نیب پیرگون سٹی ہاو¿سنگ سوسائٹی کے خلاف جاری تحقیق میں خواجہ برادران کو گرفتار کر نا چاہتی ہے۔ ڈی جی ینب لاہور نے ایک ٹی وی انٹرویوں میں انکشاف کیا تھا کہ نیب چئیرمین نے خواجہ برادران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر چکے ہیں۔اپنے درخوست میں خواجہ برادارن نے کہا ہے کہ ان کا پیراگون سٹی ہاوسنگ سوسائٹی سے کوئی تعلق نہیں،

انکا کہنا ہے کہ نیب کو تحقیقات کے دوران اپنی بے گناہی کے ثبوت دے چکے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ نیب انہیں گرفتارکر لے گی، اس لیے انکی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کی جائے۔