آئی جی تبدیلی کیس، اعظم سواتی نے جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا

 آئی جی تبدیلی کیس، اعظم سواتی نے جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا
کیپشن: سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو اعظم سواتی کے اثاثوں کی چھان بین کا بھی حکم دے رکھا ہے۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی اعظم سواتی نے آئی جی اسلام آباد تبدیلی کیس جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ اعظم سواتی نے سابق آئی جی اسلام آباد تبدیلی کیس میں نیب کے پرانے ہیڈ کوارٹر میں جے آئی ٹی کے روبر و پیش ہوئے جہاں انہوں بیان ریکارڈ کرایا اور پھر واپس روانہ ہوگئے۔

سپریم کورٹ نے سابق آئی جی اسلام آباد جان محمد کے تبادلے کے حوالے سے جے آئی ٹی بنائی ہے جس کے سربراہ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی ہیں۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو اعظم سواتی کے اثاثوں کی چھان بین کا بھی حکم دے رکھا ہے۔

اس سے قبل وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور اعظم سواتی کے صاحبزادے بھی بیان دے چکے ہیں جب کہ جے آئی ٹی کو 15 دن میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانا ہو گی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کا فون اٹینڈ نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد جان محمد کوعہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔