قومی ہاکی ٹیم بلند مورال کیساتھ بھارت میں ورلڈ کپ کھیلے گی :صدر پی ایچ ایف

قومی ہاکی ٹیم بلند مورال کیساتھ بھارت میں ورلڈ کپ کھیلے گی :صدر پی ایچ ایف
کیپشن: image by facebook

لاہور:پاکستانی ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو بھارت کے ویزوں کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ، ٹیم کو بلند مورال کیساتھ بھارت بھیجیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کو ویزے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ، ٹیم کو بلند مورال کے ساتھ بھارت بھیجیں گے۔

انھوں نے کہا کہ قومی ہاکی ٹیم ہر صورت میں بھارت جائے گی ، کھلاڑیوں کو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔قومی ہاکی ٹیم کے چیف سلیکٹر اصلاح الدین نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو نادر موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے ، امید ہے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کرے گی ۔