سرفراز احمد ورلڈ کپ تک ٹیم کے کپتان ہوں گے: چیئرمین پی سی بی

سرفراز احمد ورلڈ کپ تک ٹیم کے کپتان ہوں گے: چیئرمین پی سی بی
کیپشن: image by facebook

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ سرفراز احمد ورلڈ کپ تک قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کرکٹ ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کے کپتان رہیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ آئندہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کروانے کی کوشش کریں گے ۔

انھوں نے کہا کہ بورڈ کے معاملات کو شفاف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ، کرکٹ بورڈ میں بہت کچھ تبدیل کرنا باقی ہے ، نجم سیٹھی کے لیگل نوٹس کا جواب دے چکے ہیں ۔

احسان مانی نے کہا کہ سرفراز احمد کا تنازع میڈیا نے کھڑا کیا ہے وہ ورلڈ کپ تک قومی ٹیم کے کپتان رہیں گے ، پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہی کرائیں گے۔