سینیٹ معاشی دہشتگردی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کرے : فواد چودھری

سینیٹ معاشی دہشتگردی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کرے : فواد چودھری
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سینیٹ معاشی کرپشن کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنائے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 ملکوں میں 7 ارب ڈالر منی لانڈر ہوئے ہیں جو اربوں ڈکار کر بیٹھے ہیں ان کا نام لینا ضروری ہے ۔انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کی خواہش صرف یہ ہے کہ ان کے کرپشن یا مقدمات کی بات کریں ، ہم نے اپنے وزیراعظم کو اس کام پر لگایا ہوا ہے کہ وہ دنیا میں جا کر ریلیف لے کر آئیں ۔

ایک سوال کے جواب میں فواد چودھری نے کہا کہ سینیٹ کی کمیٹی بنا دیں جو معاشی دہشتگردی کی تحقیقات کرے ، قائد ایوان نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں ضرور کمیٹی قائم کریں گے ۔