امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صحافی کا وائٹ ہاوس میں داخلہ بند کرنا مہنگا پڑ گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صحافی کا وائٹ ہاوس میں داخلہ بند کرنا مہنگا پڑ گیا
کیپشن: image by facebook

واشنگٹن : امریکی چینل سی این این نے اپنے صحافی کا اجازت نامہ منسوخ کرنے اور وائٹ ہاوس میں داخلہ بند کرنے پر ٹرمپ کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے جبکہ وائٹ ہاوس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھرپور دفاع کیلئے تیار ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سی این این کے صحافی کا وائٹ ہاوس میں داخلہ بند کرنا مہنگا پڑ گیا ، ٹی وی چینل نے امریکی صدر کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے جس کی سماعت آج ہوگی۔

یاد رہے گزشتہ ہفتہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران روسی مداخلت سے متعلق سوال پرسیخ پا ہوگئے تھے، امریکی صدر نے رپورٹر کو بیٹھنے کو کہا تھا لیکن رپورٹرنے اپنا سوال جاری رکھا، جس پرانہوں نے غصے میں کہا تھا کہ بس بہت ہوگیا، بس بہت ہوگیا، بیٹھ جاؤ۔