پاکستان آئی ایم ایف سے آخری پروگرام لینے جا رہا ہے:اسد عمر

پاکستان آئی ایم ایف سے آخری پروگرام لینے جا رہا ہے:اسد عمر
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے آخری پروگرام لینے جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے آخری پروگرام لینے جا رہا ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں آئندہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔

انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں ، کچھ دنوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی ، آئی ایم ایف کے پاس جانے کے فیصلے میں تاخیر کا تاثر غلط ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ 30 نومبر کے بعد پاکستان میں کوئی سمگل موبائل فون کام نہیں کر سکے گا ، خیال رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے اور پیکج کے حوالے سے مذاکرات کے مختلف ادوار بیس نومبر تک جاری رہیں گے ۔