فیصل واوڈا کا سعد رفیق کو جیل جانے سے قبل ٹرین میں سفر کرنیکا مشورہ

فیصل واوڈا کا سعد رفیق کو جیل جانے سے قبل ٹرین میں سفر کرنیکا مشورہ
کیپشن: فوٹو فائل

کوئٹہ: وفاقی وزیرآبی وسائل فیصل واوڈا نے سابق وفاقی وزیر سعد رفیق کو جیل جانے سے قبل ٹرین میں سفر کا مشورہ دے دیا اور ساتھ ہی بلوچستان کی عوام کو دو نئے منصوبے تحفے دینے کا اعلان کر دیا۔ گورنر سندھ نے بھی حکومت کی 100 روزہ کارکردگی کا سہرا شیخ رشید کے سر ڈال دیا۔


وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا اور گورنرسندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ دورہ کیا۔ اس دوران گورنر سندھ سمیت دونوں وفاقی وزراء نے میڈیا سے وقتا فوقتا بات چیت کی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 100 دنوں کا پلان وقت سے پہلے مکمل کر لینگے، بلوچستان حکومت کی جانب سے گوادر میں ریلوے کے لئے زمین کی فراہمی ہو چکی ہیں، گوادر میں ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کے بعد اسے ڈویژن قائم کیا جائے گا، بلوچستان کی تمام ٹرینوں کو فعال کر دیا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے پاس کسی کی پرچی نہیں چلتی، ‏ریلوے میں 10 ہزار بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی۔ عمران خان کی قیادت میں وفاقی کابینہ بہتر انداز میں کام کر رہی ہیں، ریلوے کے خسارے کو ختم کرنے میں شیخ رشید اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے سعد رفیق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جیل جانے سے قبل ٹرین کا سفر ضرور کریں، سندھ بلوچستان پانی کے تنازعے کو جلد حل کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ کوئٹہ کے موقع پر 2 بڑے منصوبے دینے جا رہا ہوں، غیر فعال 2 پلانٹس کی بحالی اور واپڈا کے ذریعے بحالی کا حکم دے دیا ہے۔