کیلی فورنیا میں خوف ناک آتش زدگی: ہالی ووڈ اداکاروں کے گھر بھی جل گئے

کیلی فورنیا میں خوف ناک آتش زدگی: ہالی ووڈ اداکاروں کے گھر بھی جل گئے
کیپشن: image by facebook

کیلیفورنیا : امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات  میں لگنے والی آگ نے ہالی ووڈ اداکاروں کے گھروں کو بھی نہ بخشا ، متعدد جل کر راکھ ہوگئے ۔

ہالی ووڈ اداکاروں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ ان کے گھر بھی خوف ناک آتش زدگی کی زد میں آئے ہیں۔ کئی اداکاروں کے مکانات تباہ ہو گئے جب کہ متعدد کو اپنے گھر چھوڑنے پڑے۔

ہالی ووڈ کے جن سیلی بریٹیز کے گھر آتش زدگی سے متاثر ہوئے ان میں اداکار جیرارڈ بٹلر، گلوکارہ اور اداکارہ مائلی سائرس، اداکارہ کم کارڈیشین، گلوکارہ لیڈی گاگا، رابن تھک، اورلینڈو بلوم، کیٹلین جینر اور دیگر شامل ہیں۔

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے اس مقام کو بھی اپنے لپیٹ میں لیا جہاں کئی فلموں اور ٹی وی شو ویسٹ ورلڈ کا سیٹ لگایا جا چکا ہے۔ پیراماؤنٹ ویسٹرن ٹاؤن سن پچاس کی دہائی میں ٹی وی شوز کے لیے تعمیر کیا گیا تھا۔