ایپل کانٗئے آئی فون اور لیپ ٹاپس میں خرابی کو خود دور کرنے کا اعلان

ایپل کانٗئے آئی فون اور لیپ ٹاپس میں خرابی کو خود دور کرنے کا اعلان
کیپشن: image by facebook

نیویارک :ایپل کا اپنے نٗئے آئی فون اور لیپ ٹاپس کے کچھ ماڈلز میں خرابی کو خود دور کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ، کمپنی خرابیوں کو بلا معاوضہ ٹھیک کرے گی ۔

یہ خرابی کمپنی کی جانب سے پیش کیے گئے ماڈلز میں پہلے سے موجود ہے ،ایپل  کمپنی کے مطابق iPhone x اور 13-انچ میک بُک پرو میں کچھ خرابیوں کی وجہ سے صارفین کو ان کے استعمال میں مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کمپنی ان خرابیوں کو بلا معاوضہ ٹھیک کر دے گی۔

ایپل کی مصنوعات  کی قیمتوں میں گزشتہ برس بے پناہ اضا فہ ہوا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ایپل مصنو عات کے معیار میں مسائل بھی دیکھنے میں آئے ہیں،ایپل نے کہا ہے کہ 2017 میں پیش کیے گئے iPhone X کے ڈسپلے میں ایک پُرزے کی وجہ سے اسکرین پر ٹچ میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔ایپل یہ موبائل پارٹ بلا معاوضہ تبدیل کر دے گا۔

ایپل نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ جون 2017 سے لے کر اب تک بیچے گئے          کچھ میک بُک پرو متاثر ہیں۔