امریکا ترکی میں بغاوت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرے، اردوان

امریکا ترکی میں بغاوت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کرے، اردوان
فتح ﷲ گولن امریکا سے دنیا بھر میں نیٹ ورک چلا رہا ہے اور جسے قبول نہیں کر سکتے، اردوان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ امریکی میڈیا

واشنگٹن: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ترکی میں بغاوت کرنے والے گروپ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ طیب اردوان نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات کی جس میں انہوں امریکی صدر سے مطالبہ کیا کہ ترکی میں بغاوت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔


رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ فتح ﷲ گولن امریکا میں 400 ایکڑ پر محیط علاقے میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہے۔ وہ امریکا سے دنیا بھر میں نیٹ ورک چلا رہا ہے اور جسے قبول نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ امریکا روانگی سے قبل رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں شام میں ترکی کے ملٹری آپریشن، فتح ﷲ گولن کی تنظیم کے خلاف ان کی کارروائیوں پر بات چیت ملاقات کے ایجنڈے کا اہم موضوع ہوں گے۔