بنوں میں جے یو آئی ف کے کارکنوں نے انڈس ہائی وے بند کردی

بنوں میں جے یو آئی ف کے کارکنوں نے انڈس ہائی وے بند کردی

بنوں:جے یو آئی ف کے کارکنوںنے انڈس ہائی وے کو ٹریفک کیلئے بند کردیا۔


تفصیلات کے مطابق رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم خان درانی احتجاج اور دھرنے کی قیادت کریں گے۔جے یو آئی کے کارکنوں کا قافلہ انڈس ہائی وے کی طرف جا رہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے استعفی تک احتجاج اور دھرنا جاری رہے گا۔

دوسری جانب جے یو آئی ف کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی نے اعلان کیا ہے کہ نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد میں جی ٹی روڈ کو بند کیا جائے گا۔اس وقت جی ٹی روڈ پر معمول کے مطابق ٹریفک کی آمد ورفت جاری ہے۔

جے یو آئی ضلعی جنرل سیکرٹری کے مطابق نوشہرہ کے مقام پر دس بجے جی ٹی روڈ کو بند کر دیا جائے گا۔نوشہرہ کے مختلف مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز جمیعت علمائے اسلام ف کے صوبائی امیروں نے ملک بھر میں شاہراہوں کو بند کرنے سے متعلق لائحہ عمل کا اعلان کیا تھا۔