بجلی صارفین پر 17 ارب روپے کا نیا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

بجلی صارفین پر 17 ارب روپے کا نیا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:حکومت نے بجلی صارفین پر 17 ارب روپے کا نیا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں پکڑ لیں،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ،سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا20 نومبر کو سماعت کرے گی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے بجلی صارفین کو ایک اور زوردار جھٹکا دینے کیلئے تیاریاں شروع کردیں،نیپرانے سی پی پی اے کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی،نیپرا20 نومبر کو درخواست پر سماعت کرے گی ، صارفین سے 17 ارب28 کروڑ کے بقایاجات وصول کرنے کی اجازت مانگی گئی ہے ،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جا رہا ہے ۔