لنکن سینئر پلیئرز پاکستان میں کھیلنے کیلئے مان گئے،ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری

لنکن سینئر پلیئرز پاکستان میں کھیلنے کیلئے مان گئے،ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری

لاہور:سری لنکا کے سینئر پلیئرز پاکستان میں آکر کھیلنے کے لئے مان گئے جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس سے دس سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوگی۔

شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم دسمبر میں پاکستان آئے گی اور سیریز میں دو ٹیسٹ میچ شامل ہیں۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ چیمپئن شپ کے مقابلے راولپنڈی اور کراچی میں ہوں گے۔پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک راولپنڈی اور دوسرا میچ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

b1849aa528a1c4d3c28a4a5ac529e513

چیف ایگزیکٹو سری لنکا کرکٹ ایشلے ڈی سلوا نے کہا کہ ہم ایک بار پھر دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے لیے پاکستان کی کنڈیشنز سازگار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں مقابلہ سخت ہو گا اور شائقین کو سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ پی سی بی ذاکر خان نے ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم بھیجنے پر سری لنکن بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہماری کرکٹ کے لیے ایک شاندار خبر اور اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک محفوظ ملک ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے پاکستان میں ایک روزہ اور ٹی 20 سیریز میں بھی حصہ لیا تھا۔