نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے میں قسم اٹھا کر کہتا ہوں وہ واپس آئیں گے:خواجہ آصف

نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دے میں قسم اٹھا کر کہتا ہوں وہ واپس آئیں گے:خواجہ آصف

اسلام آباد: سابق وزیر خارجہ اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ حکومت سابق وزیراعظم کو باہر جانے کی اجازت دے میں قسم اٹھا کر کہتا ہوں وہ واپس آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں میں بدلے کی آگ بھڑک رہی ہے جبکہ نوازشریف موت وحیات کی جنگ لڑرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیماری کی صورتحال میں بھی نوازشریف ووٹ کو عزت دو کی جنگ لڑر ہےہیں، مجھے فخر ہے کہ میں ان کا کارکن ہوں۔خواجہ آصف نے کہا کہ سیاست دان کی سب سے بڑی جائیداد اس کی سیاست ہوتی ہے، نوازشریف کو جانتا ہوں، میرے سامنے انہوں نے باہر جانے سے انکار کیا مگر سرکاری ڈاکٹروں نے خود کہا کہ انہیں علاج کےلیے بیرون ملک جانا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں نے نوازشریف کو ریلیف دیا، جب وہ تیار ہوئے تو حکمرانوں نے ان کی جان سے کھیلنا شروع کردیا۔