حکومت بانڈ کی آڑ میں تاوان لینا چاہتی ہے، شہباز شریف

حکومت بانڈ کی آڑ میں تاوان لینا چاہتی ہے، شہباز شریف
کیپشن: پوری قوم نواز شریف کی صحت کیلئے پریشان ہے لیکن حکومت سیاست کے لیے پریشان ہے، شہباز شریف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

لاہور: صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 3 بار وزیراعظم رہنے والے سے شورٹی بانڈ مانگا جا رہا ہے تاہم حکومت انڈیمنٹی بانڈ کی آڑ میں تاوان لینا چاہتی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سیاسی کھیل انتہائی قابل مذمت ہے۔ حکومت نے انسانی مسئلے پر بدترین ڈرامہ بازی کی ہے اور 3 بار وزیراعظم رہنے والے سے شورٹی بانڈ مانگا جا رہا ہے۔ حکومت انڈیمنٹی بانڈ کی آڑ میں تاوان لینا چاہتی ہے جب کہ این آر او نہ وہ دے سکتے ہیں اور نہ ہی لے سکتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ صحت، بیماری، زندگی اور موت سب اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ نواز شریف اللہ تعالیٰ پر تقویٰ کرتے ہوئے سب کا سامنا کر رہے ہیں اور نواز شریف نے اپنے دورے حکومت میں بجلی کے اندھیرے ختم کیے۔  پوری قوم نواز شریف کی صحت لیکن حکومت سیاست کے لیے پریشان ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم ڈیڑھ سال سے بھاشن دے رہے ہیں اور عمران خان این آر او دے سکتے ہیں نہ لے سکتے ہیں۔ عمران خان انسانی مسئلے کو سیاسی بنا رہے ہیں اور نواز شریف کو بیٹی کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں قید کر دیا گیا۔ کیا اس وقت نواز شریف نے انڈیمنٹی بانڈ دیا تھا۔