چودھری برادران اور فضل الرحمان کے درمیان رابطہ , ملاقات متوقع

چودھری برادران اور فضل الرحمان کے درمیان رابطہ , ملاقات متوقع
Image Source: File Photo

اسلام آباد: چودھری برادران اور فضل الرحمان کے درمیان ایک بار پھر رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کی آج اسلام آباد میں ملاقات متوقع ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، چودھری برادران کی فضل الرحمان سے ملاقات میں دھرنا ختم کرنے کے بعد کی صورتحال پر بات چیت ہو گی، چودھری برادران معاملے کو افہام تفہیم سے سلجھانے کے لئے مولانا فضل الرحمان سے متعدد ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

یادر ہے کہ جمعیت علماء اسلام ف نے اسلام آباد کا دھرنا ختم کہ پلان بی پر عمل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے،  جس  میں ملک بھر کی اہم شاہراہیں بند کرنے کا پلان ہے