پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان 

Petroleum product prices likely to fall
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظرثانی کی تجویز دیتے ہوئے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سفارش کردی ہے ۔ 

ذرائع  کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی   ( اوگرا ) کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی لٹر  کمی کی تجویز دی گئی ہے ، اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی اڑھائی روپے فی لٹر کرنے کا کہا گیا ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا  فیصلہ 15 نومبر کو ہوگا ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ائندہ پندرہ روز کے لیے کیا جائیگا۔ 

واضح رہے کہ پچھلے ماہ اکتیس اکتوبر کو وفاقی حکومت کی طرف سے ماہ نومبر کے پہلے  پندرہ روز کے لیے پیٹرول ایک روپیہ ستاون پیسے  فی لٹر سستاکردیا گیا تھا۔ اس وقت پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے ستاون پیسے فی لٹر کمی کی گئی تھی ۔ اور  نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول ایک سو دو روپے  چالیس پیسے فی لیٹر میں فروخت ہورہاہے ۔ 

وزارت خزانہ  کے اعلامیہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر چراسی روپے کمی کی گئی ہے ۔ اب اس کی نئی قیمت 103 روپے بائیس پیسے فی لیٹر مقرر ہے ۔ تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کے قیمتیں برقرار رکھی گئی تھیں ۔ مٹی کے تیل کی قیمت پینسٹھ روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیتم باسٹھ روپے  چھیاسی پیسے برقرار رہی تھیں ۔