مسجد الحرام میں پچاس مخصوص سیکیورٹی اہلکار تعینات

 50 personnel ۔deployed ۔ Masjid-ul-Haram ۔ curb ۔negative ۔tendencies
کیپشن: فوٹو: بشکریہ عرب نیوز

مکہ مکرمہ : سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں منفی رجحانات اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے پچاس سے زائد انتہائی مستعد سیکیورٹی اہلکار تعینات کردییے ہیں ۔ 

سعودی پریس ایجنسی کا کہناہےکہ   مسجد الحرام کی انتظامیہ کے تحت  کام کرنیوالے یہ سیکیورٹی اہلکار حرم مکی شریف  کے اندرونی حصوں  کے علاوہ بیرونی صحنوں میں زائرین کی نگرانی پر مامور ہوں گے ۔ سیکیورٹی اہلکار مسجد الحرام میں کسی بھی منفی رجحان کے حامل شخص کو گرفتار کرسکیں گے ۔ اس کی نگرانی کی جاسکے گی ۔ اور عمرہ زائرین کو تنگ کیے بغیر ایسے فرد کو گرفتار کیا جاسکے گا۔  

ٹیم کے سربراہ بندر خوج نے کہا ہے کہ یہ اہلکار تین شفٹس میں چوبیس گھنٹے سیکیورٹی کی خدمات انجام دیں گے ۔ ٹیم کے اہلکار نہ صرف عمرہ زائرین یا مقامی زائرین کی طرف سے ہونے والے منفی رجحانات اور مظاہر کو روکنے کا کام کرتے ہیں  بلکہ ادارے کے اہلکاروں کی بھی نگرانی کرتے ہیں ۔ جن کے بارے میں انہیں کسی بھی طرح کی خفیہ معلومات ہوتی ہیں ۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ حرم مکی شریف کو منفی رجحانات سے پاک کرنے کے علاوہ اس کی روحانیت برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ واضح رہے کہ حرم مکی میں کورونا وائرس کی وبا کے بعد صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے اور عمرہ زائرین کو ہیلتھ ایس او پیز کے حوالے سے بہتر سے بہتر کیا جارہاہے ۔ 

عمرہ زائرین کو اس بار ایک عمرے کی اجازت دی گئی ہے ۔

جبکہ دوسرے عمرے کے لیے باقاعدہ ایک پروسیجر کو پورا کرنا ہوگا جو کہ ایک عام عمرہ زائر کے لیے مشکل ترین کام ہے ۔ اس کے لیے بیرونی ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین اس بار ایک بار ہی عمرہ کی سعادت حاصل کرسکیں گے ۔ تاہم سعودی وزارت حج کا کہناہے کہ جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی ، تو ایک سے تین عمرے کرنے کی اجازت دیدی جائیگی ۔