کمالیہ میں 80 سالہ خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم ساتھی سمیت گرفتار

کمالیہ میں 80 سالہ خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم ساتھی سمیت گرفتار
کیپشن: کمالیہ میں 80 سالہ خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم ساتھی سمیت گرفتار
سورس: فائل فوٹو

ٹوبہ ٹیک سنگھ: صوبہ پنجاب کے علاقے کمالیہ میں 80 سالہ خاتون سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پنجاب پولیس کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کی ہدایت پر ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے 80 سالہ بزرگ خاتون سے مبینہ زیادتی کے مرتکب ملزم مجاہد کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو عدالتوں سے سخت سزا دلوانے کیلئے ڈی پی او کو کیس کی ذاتی طور پر نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

923404422e8700c6bd7cce5fbfca2e41

خیال رہے کہ 80 سالہ معمر خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ 7 نومبر کو کمالیہ کے گاؤں موضع کھوکھراں والی میں پیش آیا تھا۔

متاثرہ معمر خاتون نے الزام لگایا تھا کہ ملزم نے گھر میں اکیلا پا کر زیادتی کی اور فرار ہوگیا۔