نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کرکے وزیراعظم شہباز شریف وطن پہنچ گئے

نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کرکے وزیراعظم شہباز شریف وطن پہنچ گئے
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نجی پرواز کے ذریعے لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔ وزیراعظم آج سے اپنی مصروفیات کا آغاز کریں گے۔

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے  صدر آج شام  پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے ۔ملاقات میں سیاسی صورتحال، عمران خان کے لانگ مارچ اور دیگر امور پر  پر مشاورت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف چند روز قبل لندن گئے تھے اور انہیں 11 نومبر کو واپس پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم طبیعت خرابی کے سبب انہوں نے اپنا قیام دو روز کے لیے بڑھا دیا تھا۔

لندن میں قیام کے دوران انہوں نے نواز شریف سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی، اگلے عام انتخابات، پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی اور دیگر اہم معاملات پر بات چیت کی۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی ذمہ داری ہے جو آئینی طور پر ہی ادا کی جائے گی اور فیصلہ خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ نئے آرمی کی تعیناتی میرٹ کی بنیاد پر ہوگی، موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت 29 نومبر کو ختم ہو رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں