عمران خان اپنے حامیوں کو پاگل اور بھیڑ بکریاں سمجھتےہیں، انتشار پھیلا کر امریکی سازش کے جھوٹے بیانیہ سے دستبردار ہوگئے: مریم 

عمران خان اپنے حامیوں کو پاگل اور بھیڑ بکریاں سمجھتےہیں، انتشار پھیلا کر امریکی سازش کے جھوٹے بیانیہ سے دستبردار ہوگئے: مریم 
سورس: File

اسلام آباد:وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے فائنشل ٹائمز  کو انٹرویو پہ ردِ عمل میں کہا ہے کہ عمران خان امریکی سازش کا بیانیہ پسِ پشت ڈالنے سے بات ختم نہیں ہو گی ، آپ کو جواب دینا پڑے گا۔ 

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جس بیانیہ پہ پورے ملک میں انتشار اور جھوٹ پھیلایا، جواب دیے بغیر صرف دستبرداری کافی نہیں ۔ آج عمران سے سوال نہیں بلکہ آج عمران کی بات پہ یقین کرنے والوں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ جھوٹے ، ملکی مفاد سے کھیل کھیلنے والے فارن فنڈڈ فتنے کی بات سُننے والوں کے لئے سوالیہ نشان ہے ۔

وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ اپنے جھوٹ کے لئے آئینی عہدوں سے آئین شکنی کروائی۔ عمران خان ملک کو تہس نہس کر کے آج امریکی سازش کے بیانیہ سے دستبردار ہو گئے ہیں ۔ عمران خان نے اپنے حامیوں کو پاگل اور بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے امریکی سازش ، امپورٹڈ حکومت اور ریجیم چینج کا بیانیہ پسِ پشت اِس لئے ڈالا کیونکہ وہ کبھی موجود تھا ہی نہیں۔ عمران خان آج امپورٹڈ حکومت اور رجیم چینج کے جھوٹے بیانیہ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔  آج نام نہاد "حقیقی آزادی" کا اصل چہرہ مکمل طور پر بے نقاب ہو گیا ہے۔ 

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار کی خاطر پاکستان کے خارجہ تعلقات کو سنگین خطرات میں ڈالا۔ عمران خان نے ہوس اقتدار میں ملکی مفادات کے ساتھ سنگین کھیل کھیلا،چالیں چلیں ۔انہیں اس کا جواب دینا ہوگا۔ 

مصنف کے بارے میں