پھول نگر کے قریب ٹریفک حادثہ ،اسسٹنٹ کمشنر پتوکی جاں بحق

پھول نگر کے قریب ٹریفک حادثہ ،اسسٹنٹ کمشنر پتوکی جاں بحق
سورس: File

پھول نگر : پھول نگر بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نیو نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی راجہ قاسم محبوب جنجوعہ سرکاری گاڑی خود ڈرائیو کرکے لاہور سے پتوکی جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی پھول نگر بائی پاس کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے۔  زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مصنف کے بارے میں