عمران خان پر حملہ: فوجی افسر، وزیر داخلہ اور وزیر اعظم پر مقدمہ درج کیا جائے ، پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں درخواست

عمران خان پر حملہ: فوجی افسر، وزیر داخلہ اور وزیر اعظم پر مقدمہ درج کیا جائے ، پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں درخواست
سورس: File

لاہور ،کراچی ،پشاور: پی ٹی آئی ایم این ایز اور ایم پی ایز نے عمران خان پر حملے، ارشد شریف قتل اور اعظم سواتی کی مبینہ ویڈیو کی عدالتی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور،پشاور ، کراچی میں درخواستیں جمع کرادی ہیں۔ 

سپریم کورٹ رجسٹری میں جمع کرائی گئی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تینوں واقعات انتہائی اہم اور ان کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے۔ تینوں واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔ 

تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی اعلیٰ سطح تحقیقات کی جائے اور عمران خان نے جن تین افراد (فوجی افسر، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ) کا نام لیا ہے ان پر مقدمہ درج کیا جائے۔ 

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں علی زیدی، عمران اسماعیل ، حلیم عال شیخ اور دیگر رہنماؤں نے درخواست جمع کرائی۔ پشاور میں شوکت یوسفزئی اور دیگر نے درخواست سپریم کورٹ رجسٹری کو دی۔ 

لاہور میں شفقت محمود، صداقت عباسی ،عندلیب عباس ،شاہ محمود قریشی ،عثمان بزدار ،فواد چودھری ،عامر ڈوگر ، فرخ حبیب اور دیگر نے درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کرائی۔ 

مصنف کے بارے میں