استنبول دھماکے میں ملوث خاتون دہشت گرد کو گرفتار کرلیا: ترک وزیر داخلہ 

استنبول دھماکے میں ملوث خاتون دہشت گرد کو گرفتار کرلیا: ترک وزیر داخلہ 
سورس: File

استنبول: ترکیہ کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ استنبول دھماکے میں ملوث خاتون حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 21 دیگر مشتبہ افراد بھی پکڑے گئے ہیں۔ 

وزیر داخلہ سلیمان سوئے لُو نے  جائے وقوعہ کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ۔ موصول شواہد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے یہ ثابت ہوتا ہے کہ دھماکے میں کردستان پارٹی ملوث ہے۔ 

سُوئے لُو نے کہا ہے کہ بم رکھنے والی خاتون دہشت گرد کو استنبول پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ اس سے قبل تقریباً 21  افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ 

استنبول کے گورنر علی یرلی کھایا نے کہا ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے والے 50 افراد کو ضروری طبّی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے  جبکہ 31 زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز استنبول میں دھماکا ہوا تھا جس میں 6 افراد جاں بحق اور 81 زخمی ہوگئے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں