لاہور : پاکستان کرکٹ کے مداحوں کے لیے بری خبر ہے ۔شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کے دائیں گھٹنے میں انجری ہوئی ہے۔ شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔
Bad news - Shaheen Shah Afridi's right knee is in a brace and could miss several months of action, including the home Test series against England and New Zealand
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 14, 2022
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر اب کئی ماہ تک ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے۔
دوسری طرف سابق فاسٹ باؤلر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ سے زیادہ اہم ہے۔شاہین شاہ آفریدی کے معاملے پر انکوائری ہونی چاہیے۔ شاہین آفریدی جیسے بولرز روز روز پیدا نہیں ہوتے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، میچ کے دوران شاہین شاہ آفریدی ان فٹ ہوگئے تھے۔