ایم ٹی وی ایوارڈز: ٹیلر سوئفٹ بہترین گلوکارہ اور آرٹسٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

ایم ٹی وی ایوارڈز: ٹیلر سوئفٹ بہترین گلوکارہ اور آرٹسٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

نیویارک: امریکا کی نامور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ بہترین گلوکارہ اور آرٹسٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں ہیں ۔

اگست 2022 میں سوئفٹ نے اپنی نئی البم ’مڈ نائٹ‘ کی ریلیز کا اعلان کیا تھا جس نے اب تک دھوم مچا رکھی ہے اور ٹیلر کے گانے رواں سال کے بہترین گانوں کے چارٹ پر سر فہرست ہیں ۔

اس ایلبم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی گلوکارہ کا کہنا تھا کہ یہ ان کی زندگی کے مختلف اوقات کی تیرہ ایسی راتوں کی کہانیاں ہیں جن میں وہ سو نہیں سکیں ۔ ایک ایسے سفر کی کہانی جس میں خوف کے ساتھ ساتھ خوبصورت خواب بھی شامل رہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جرمنی میں ہونے والے ایم ٹی وی ایوارڈز میں ٹیلر سوئفٹ کو اُن کی ایلبم ’مِڈ نائٹ‘ اور ’اینٹی ہیرو‘ کیلئے بہترین پاپ میوزک ، بہترین فنکارہ اور بہترین ویڈیو سمیت بہترین لانگ فارم ویڈیو کے ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ گلوکارہ نے اس موقع پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ۔

مصنف کے بارے میں