مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 84 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ اضافے کے بعد کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 156000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 133744 روپے کی سطح پر آگئی ہے ۔

دوسری جانب ، فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1680 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1440.32 روپے کی سطح پر مستحکم ہے ۔

مصنف کے بارے میں