آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار، جتنی زیادہ مشاورت ہو گی اتنا ہی بہتر ہو گا: وزیر داخلہ

آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا اختیار، جتنی زیادہ مشاورت ہو گی اتنا ہی بہتر ہو گا: وزیر داخلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا اختیار وزیراعظم کا ہے، مشاورت جتنی زیادہ ہو گی اتنا ہی بہتر ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے آئندہ چند دنوں میں فیصلہ سامنے آ جائے گا اور سمری میں جو بھی نام جائیں گے، صوابدید وزیر اعظم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تین سے چار جو سینئر ہیں، ان میں سے کسی کے ساتھ کسی کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے جبکہ ڈی جی آئی کی ڈیوٹی اس نوعیت کی ہے کہ وہ میٹنگز میں ملتے رہتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ میراخیال ہے اس بارے میں وزیراعظم کافی کام کر چکے ہوں گے اور آنے والے چند دنوں میں اس حوالے سے فیصلہ سامنے آ جائے گا۔
اپنی طبیعت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ میرے دل کی دھڑکن کی رفتار تیز ہو جاتی ہے، دل کی دھڑکن حد میں رکھنے کیلئے پروسیجر کیا گیا اور آج صبح ہی ہسپتال سے واپس آیا ہوں۔

مصنف کے بارے میں