برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا: وزیر خارجہ

برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا: وزیر خارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے ۔

وزیر خارجہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ برطانیہ نے یہ اقدام 21 اکتوبر کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے فیصلے کے نتیجے میں کیا ہے ۔

اس حوالے سے برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ منی لانڈرنگ ، دہشتگردی کی فنانسنگ روکنے کی پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرتا ہے ۔

مصنف کے بارے میں