عمران خان کو لگنے والی گولیوں کے زخموں کی فوٹیج منظرعام پر آ گئی

عمران خان کو لگنے والی گولیوں کے زخموں کی فوٹیج منظرعام پر آ گئی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو لگنے والی گولیوں کے زخموں کی فوٹیج پہلی بار منظر عام پر آ گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو دائیں ٹانگ پر گولیوں کے تین زخم آئے، دائیں ٹانگ کی ران پر دو زخم جبکہ گھٹنے کے پاس ایک زخم آیا، یہ زخم بدستور گہرے ہیں اور مند مل نہیں ہوئے۔

139f5e5b387d9d34fae6dfce761d760d


شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا، ڈاکٹرز نے زخموں کا معائنہ کرنے کے بعد نئی بینڈیج بھی کر دی جبکہ ان لمحات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں