ُپاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میچ میں 83رنز سے پچھاڑ دیا

ُپاکستان نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میچ میں 83رنز سے پچھاڑ دیا

دبئی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے کر کٹ میچ میں قومی کر کٹ ٹیم نے سری لنکا کو 83 رنز سے شکست دے سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا کی جانب سے ڈک ویلا اور تھارنگا نے 30 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن چوتھے اوور میں رومان رئیس نے ڈکویلا کو 19 رنز پر پویلین بھیج دیا جس کے بعد چندیمل بیٹنگ کیلیے آئے اور وہ بھی 4 رنز بناکر رومان کا شکار بنے۔
پاکستان کی جانب سے رومان روئیس اور حسن علی نے 3،3 جب کہ محمد حفیظ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل سری لنکا کے کپتان اپل تھارنگا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کی جانب سے فخر زمان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا، مہمان ٹیم کو پہلی کامیابی چوتھے اوورز میں ملی جب احمد شہزاد 12 گیندوں پر کوئی رنز بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے، انہیں گماگے نے آﺅٹ کیا۔ 75 کے مجموعی اسکور پر فخرزمان بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے اور 43 رنز بنا کردنان جیا کا شکار ہوگئے، 124 رنز پر محمد حفیظ بھی وندرسے کی گیند پر32 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔
بابر اعظم اور شعیب ملک نے چوتھی وکٹ کے لیے 139 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔ اس دوران شعیب ملک 61 گیندوں پر 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 81 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آو¿ٹ ہوئے جب کہ نوجوان بلے باز بابراعظم نے کیریئر کی چھٹی سنچری مکمل کی، وہ 103 رنز بناکرآﺅٹ ہوئے۔